• news

برطانیہ میں سمندری طوفان، مختلف حادثات کے دوران ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

لندن(صباح نیوز)سمندری طوفان’’ ڈیز منڈ‘‘ نے برطانیہ میں تباہی مچادی ۔ تیز بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔کئی دریائوں میں طغیانی سے سڑکیں اور مکانات ڈوب گئے۔سمندری طوفان کے باعث طوفانی بارش اور آندھی نے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ دریائے ایڈن،کینٹ اور کیسوک کے قریب دریائے گریٹا میں طغیانی کی کیفیت رہی۔ سیلاب کے باعث شمالی قصبے ایپل بے میں کئی سڑکوں پر چار ، چار فٹ پانی جمع ہوگیا۔مکانات میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔ کئی علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔ کمبریا کے علاقے میں لبرل ڈیموکریٹ رہنما ٹم فیرون بھی سیلاب میں پھنس گئے۔ لندن میں بھی تیز ہوا کے باعث حادثات پیش آئے جس کے نتیجہ میں 90سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن