بھارت: پولیس کا 25 سالہ لڑکی پر وحشیانہ تشدد، دھکے دیئے
مدھیاپردیش (نیٹ نیوز) بھارت میں ان دنوں انتہاپسندی اپنے عروج پر ہے۔ جنونی ہندوئوں نے مسلمانوں اور اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا اور اب بھارتی پولیس اہلکار عورت کی عزت کرنا ہی بھول گئے اور لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکاروں نے تھانے میں 25 سالہ لڑکی کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے۔ بھارت کا شمار خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لڑکی پر تشدد کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے۔