خوشاب: مختلف وارڈوں میں 3 بڑے بھائی جیت گئے، چھوٹوں کو شکست، سسر نے داماد کو ہرا دیا
خوشاب (نامہ نگار) بلدیاتی انتخاب میں تین مختلف وارڈوں سے کھڑے ہونے والے بڑے بھائی جیت گئے جبکہ چھوٹے بھائیوں کے حصہ شکست آئی جن میں خوشاب سے کامیاب ہونے والے خان محمد بلوچ اور ناکام ہونے والے شہادت خان بلوچ خوشاب ہی سے کامیاب ہونے والے ملک عنصر حیات نائچ اور انکے بھائی محمد شعیب نائچ اور چک 46ایم بی کے مسلم لیگ ن کے بڑے بھائی مقبول جیت گئے جبکہ چھوٹے بھائی شکور ہار گئے۔ علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی خوشاب میں ہونے والے سسر داماد کے درمیان مقابلہ سسر حاجی محمد شریف سجرا نے جیت لیا جبکہ انکے داماد علی شیر سجرا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ناکام رہے۔ ضلع بھر میں اس مقابلہ کو خصوصی نظر سے دیکھا جا رہا تھا۔