شاہدرہ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماموں، بھانجے کو کچل کر مار ڈالا
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماموں، بھانجے کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں بیگم کوٹ کے قریب 45 سالہ جاوید موٹرسائیکل پر اپنے 24 سالہ بھانجے محمد وکیل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس سے ماموں جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد وکیل شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔