• news

تتلے عالی: قیام پاکستان کے وقت بھارت رہ جانیوالا 68 سال بعد بھائیوں سے آن ملا

تتلے عالی (نامہ نگار) قیام پاکستان کے وقت بھارت میں رہ جانیوالا بھائی 68 سال بعد پاکستان میں اپنے بھائیوں سے آن ملا۔ ملاپ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ بتایا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد غلام حسین کا خاندان دو بہنوں اور چار بھائیوں محمد بشیر، محمد اسلام وغیرہ پر مشتمل ہجرت کرکے ضلع گوجرانوالہ کے گائوں مجوچک میں آباد ہو گیا جبکہ اس دوران سات ماہ کا غلام حسین بھارت میں ہی رہ گیا 68 سال بعد کمسن بچے سے بوڑھے ہونیوالے غلام حسین کی گذشتہ روز پاکستان کے گائوں مجوچک آمد پر اسکا شاندار استقبال کیا گیا، بھائیوں کی ملاقات کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بھارت کے شہر راجوڑی سے آئے ہوئے غلام حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے بچپن کا زمانہ اب تک یاد ہے اپنے خاندان سے بچھڑ کر وہ دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا ہے۔ بچھڑے ہوئے بہن بھائیوں سے مل کر وہ بہت خوش ہے غلام حسین ایک ماہ کے قیام کے بعد دوبارہ بھارت چلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن