• news

مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت میں 300 فیصد اضافہ ہوا، اسلامک ہیومن رائٹس کمشن

لندن (آن لائن) دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز برطانیہ میں اسلامک ہیومن رائٹس کمشن کی سالانہ رپورٹ شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق مذہبی منافرت کے زیادہ تر واقعات حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کے ساتھ پیش آئے۔ حجاب کرنے والی خواتین پر اکثر نازیبا جملے کسے جاتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ گلی کوچوں عوامی مقامات پر مسلمانوں کو نازیبا اور مختلف جملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے دنیا بھر میں اسلام سے متعلق غلط تصورات عام ہوتے ہوئے دیکھنے والوں کی تعداد 93 فیصد ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن