پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری ہوا، عدلیہ نوٹس لے: پیپلز پارٹی، اے این پی
اسلام آباد، پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی اور اے این پی نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کر دی۔ پی پی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پارٹی کا رکن، ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی، پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا نوٹس لیا جائے رات کے اندھیرے میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس کی گنجائش نہیں قومی اثاثے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے لائے گئے آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں رات کے اندھیرے میں نجکاری کا آرڈیننس لایا گیا جب پارلیمنٹ موجود ہے تو آرڈیننس کے ذریعے کیسے نجکاری کی جا رہی ہے۔