• news

ایک کروڑ 35 لاکھ روپے فراڈ کے کیس میں سونیا اور راہول گاندھی کو عدالت پیش ہونے کا حکم

نئی دہلی (رائٹرز) دہلی ہائیکورٹ نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر سونیا گاندھی اور انکے نائب صدر بیٹے راہول گاندھی کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں آج مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا جہاں کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے فراڈ کا کیس دائر کر رکھا ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ماں بیٹے نے کانگریس کے ترجمان اخبار ’’نیشنل ہیرالڈ‘‘ کے فنڈز سے اپنی ذاتی کمپنی کی ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کیں۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران دہلی ہائیکورٹ نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے سونیا اور راہول گاندھی کی درخواست مسترد کر دی۔ ماں بیٹے نے اس فیصلے کیخلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’نیشنل ہیرالڈ‘‘ اخبار پنڈت جواہر لعل نہرو کی سرپرستی میں کانگریس کے ترجمان کے طور پر آزادی کے چند سال بعد جاری کیا گیا تھا مگر یہ منصوبہ چل نہ سکا منموہن سنگھ دور حکومت میں اخبار کو بند کرکے ڈمی کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن