این اے 154: ہائیکورٹ نے صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں صدیق بلوچ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ گوشوارے جمع نہ کرانے پر نااہل قرار دیا تھا۔ این اے 154لودھراں میں ضمنی الیکشن 23 دسمبر کو ہوگا۔