سندھ ہائیکورٹ کے جج نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کیلئے دائر 2 درخواستیں سننے سے انکار کردیا
کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی 2 درخواستیں سننے سے انکار کردیا۔ درخواست انکی والدہ اعجاز فاطمہ نے دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رینجرز ڈاکٹر عاصم سے کی جانے والی تفتیش پر اثرانداز ہورہی ہے۔ درخواست میں رینجرز کو تفتیش میں اثر انداز ہونے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری درخواست نیب ریفرنس میں ضمانت کے حوالے سے دائر کی گئی تھی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ دونوں درخواستیں کسی اور بنچ میں دائر کی جائیں۔