• news

پاکستان دہشت گردی پر بات کرے تو کیا بھارت کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار ہو گا: عمر عبداللہ کا سوال

سرےنگر (آئی اےن پی) مقبوضہ کشمےر کے سابق کٹھ پتلی وزےراعلی عمر عبداللہ نے پاکستان بھارت قومی سلامتی کے مشےروں کی ملاقات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی پر بات کرنے کےلئے راضی ہوتا ہے تو کےا بھارت کشمےر پر بات چےت کرنے کےلئے تےار ہے؟۔ ٹوےٹر پر بےان مےں انہوں نے کہا کہ جےسا کہ اوفا بات چےت مےں مسئلہ کشمےر کا کوئی ذکر نہےں تھا اب اگر پاکستان دہشتگردی پر بات کرنے کیلئے راضی ہوتا ہے تو پھر کےا بھارت مسئلہ کشمےر پر بات چےت کرنے کےلئے تےار ہے؟۔ واضح رہے کہ بنکاک مےں پاکستان بھارت قومی سلامتی کے مشےروں کے درمےان بات چےت مےں دونوں ممالک نے بات چےت کا عمل تعمےری انداز مےں آگے بڑھانے پراتفاق کےا تھا۔
عمر عبداللہ

ای پیپر-دی نیشن