پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری چین پہلے نمبر پر آگیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں چین پہلے نمبر پر آ گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین نے پاکستان میں 272 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے بیرون ملک سرمایہ لانے میں چین کا حصہ 78 فیصد رہا ہے رواں مالی سال میں بیرون ملک سرمایہ کاری کم ہونے سے معیشت کے لئے خطرناک ہے خزانہ کو زندہ رکھنے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی آمدن اور گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں پر کم ادائیگی کا اہم کردار ہے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ اب 350.8 ملین ڈالر رہ گئی ہے اور پرائیویٹ سرمایہ کاری میں 67 فیصد کمی ہوئی ہے اسی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین سے آنے والے 46 ارب ڈالر کے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے سے ایف ڈی آئی کے حجم میں اضافہ ہو گا رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین سے آنے والی بیرونی سرمایہ کاری 278 ملین ڈالر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں چین کی سرمایہ کاری صرف 178.2 ملین ڈالر تھی اس حوالے سے بیرون ملک سرمایہ کاری لانے کے لئے پاکستان حکومت مختلف سرمایہ کاری کا نفرنس کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کیا جا سکے۔
سرمایہ کاری