• news

ڈسکہ: فیس بک پر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے پر 8 افراد کےخلاف مقدمہ

ڈسکہ (نامہ نگار) فیس بک پر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کر نے پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ دھامونکے کے رہائشی میاں عبدالشکور نے تھانہ میں تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان فدا حسین ،گلفام حسین ،گلزار ،بشیر احمد ،قلب عباس ،علی ،عباس ،صدا حسین نے فیس بک پر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخانہ الفاط تحریر کئے جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسکہ/ مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن