عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 5 ارب 84 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 5ارب 84کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے فاٹا کے علاقوں سے بے گھر ہونےوالوں کی بحالی کیلئے 25کروڑ ڈالر پاور ٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے 42کروڑ ڈالر، بلوچستان واٹر مینجمنٹ منصوبوں کیلئے 30کروڑ ڈالر، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے منصوبے کیلئے اضافی 53کروڑ ڈالر، تربیلا ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کیلئے 25کروڑ ڈالر،کراچی واٹر منصوبے اور سیوریج منصوبوں کیلئے 30کروڑ ڈالر، پوٹھوہار میں پانی کے منصوبے کیلئے 20کروڑ ڈالر، توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 5ارب 84کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔