• news

فیصل آباد:6 سالہ بچے، شیخوپورہ میں نویں کے طالب علم کی لڑکی سے زیادتی

فیصل آباد+ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) فیصل آباد میں بچے، شیخوپورہ میں 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ بھٹہ سٹاپ کے رہائشی رانا بشیر کے چھ سالہ بچے کامران کے ساتھ اوباش نوجوان عرفان نے زیادتی کی، اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ لیا دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ دھت پورہ میں 9 ویں جماعت کے طالب علم نے 11 لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ ملزم غلام میراں اس وقت ان کے گھر داخل ہوگیا جب (س) کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے غلام میراں نے زیادتی کر ڈالی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔علاوہ ازیں نامہ نگار کے مطابق میانوالی میں 2 سال سے بلیک میل کر کے بچے کے ساتھ مسلسل زیادتی کے مرتکب اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ساڑھے 13 سالہ ذیشان افضل کو ہرنولی کے علاقہ سے تعلق رکھنے والا اوباش نوجوان وقار اسلم نے زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بنا لی نیٹ پر لوڈ کرنے کے دھمکیاں دے کر بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ہے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن