اصغر خان نظرثانی کیس: سپریم کورٹ نے وکیل بدلنے کیلئے اسلم بیگ کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اصغر خان نظرثانی کیس میں عدالت نے جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کی جانب سے طبی بنیادوں پر وکیل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی، عدالت نے کہا ہے کہ وکیل اکرم شیخ دیگر کیسز میں عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور دیکھنے میں صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں استدعا کی کہ جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کے وکیل اکرم شیخ ناسازی طبع کے باعث مزید یہ کیس نہیں لڑ سکتے، جس کے باعث آئندہ مرزا اسلم بیگ کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوں گا، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ مرزا اسلم بیگ کیس میں خود بھی عدالت کے سامنے دلائل دینا چاہتے ہیں، تاہم عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو کہاکہ بوقت ضرورت آپ سے قانونی معاونت لی جاسکتی ہے۔
درخواست خارج