• news

گوجرانوالہ اور چک امرو میں طویل لوڈشیڈنگ، پانی بھی غائب، معمولات زندگی متاثر

گوجرانوالہ+ چک امرو (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گوجرانوالہ اور چک امرو میں طویل لوڈشیڈنگ، پانی بھی غائب، معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کھپت میں کمی کے باوجود شہر اورمضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پھر سے شروع ہوگئی۔ دو دوگھنٹوں کی بندش سے دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا جبکہ مختلف اوقات میں ہونے والی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ شہری‘ سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ پر قابو پا نے کا مطالبہ کےا ہے۔ علاوہ ازیں چک امرو میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ قصبہ نور کوٹ میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا احتجاج، شکر گڑھ تحصیل میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا۔ ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی ہوگئے، مساجد میں وضو کیلئے پانی غائب، نمازی تیمم پر مجبور ہو گئے۔ طلباءو طالبات کے تعلیمی سلسلوں میں تعطل آنے لگا۔ قصبہ نور کوٹ میں شہریوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن