خیبر پی کے بے نظیر ورکر ویلفیئر فنڈز میں خواتین کی برطرفی، تنخواہ نہ دینے کا کیس سپریم کورٹ نے معاملہ عدالت عالیہ کو بھجوا دیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں خیبر پی کے بے نظیر ورکرز ویلفیئر فنڈز پراجیکٹس کی 36 خواتین ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے اور ملازمت سے نکالنے کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے معاملہ ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے 6 ہفتے میں کیس کا میرٹ پر فیصلے کا حکم دیدیا۔