مودی حکومت خود کو جس کنویں سے نکالنا چاہتی ہے وہ اسکا اپنا کھودا ہوا ہے: بی بی سی
نئی دہلی (بی بی سی+ نیٹ نیوز) نریندر مودی اور نوازشریف صرف دو منٹ کیلئے پیرس میں ملے اور بات بن گئی۔ بنکاک میں دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری بھی ملے اور قومی سلامتی کے مشیر بھی، نہ کسی صحافی کو خبر ہوئی اور بظاہر نہ حریت کانفرنس کو لیکن اس رازداری کا مقصد کیا تھا؟ اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟ کیا اس خفیہ ملاقات کا مقصد میڈیا سے بچنا اور پاکستانی وفد کو حریت رہنمائوں سے دور رکھنا ہے۔ مودی حکومت خود کو جس کنویں سے نکالنا چاہتی ہے وہ اسکا اپنا کھودا ہوا ہے۔ کیا یہ پاکستان بھارت سفارتکاری کا نیا ’نارمل‘ ہے؟