لاہور اور شیخوپورہ کی مویشی منڈیوں میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا دیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی مویشی منڈیوں میں انقلابی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار لاہور اور شیخوپورہ مویشی منڈیوں میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرو ا دیا،جبکہ لاہور کی منڈی شاہ پور کانجراں میں باڑوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا مقصد،منڈی میں موجود کمپنی کے ورکرز میںوقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ منڈی میں ورکرز کے آنے اور جانے کا ٹائم جدید ٹیکنالوجی کے تحت نوٹ کیا جائے۔