• news

گیس سپلائی بحالی سے سی این جی شعبہ کو نئی زندگی ملی :غیاث پراچہ

لاہور(نیوزرپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سات سال بعد پہلی مرتبہ موسم سرما میںپنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے جو اس شعبہ کو نئی زندگی دینے کی مترادف ہے۔اس سے پنجاب میں سی این جی شعبہ میں کی گئی تین سو ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کا روزگار بچ جائے گا ۔ سی این جی سکیٹر کو گیس کی سپلائی ایل این جی پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے جس میں مشکلات کے باوجود حکومت کی ثابت قدمی قابل داد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی سی این جی اے نجی طور پر ایل این جی منگوانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسکی قیمت کم ہو اور مسلسل سپلائی سے عوام اور سی این جی ملکان کے مسائل میں کمی آئے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی اڑان کو کنٹرول کرے کیونکہ اس سے ایل این جی سمیت درامد ہونے والے پر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے جو ملک اور صارفین کے مفاد کے خلاف ہے۔ ڈالر کی بحران مصنوعی ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن