• news

اسرائیلی وزیر اعظم نے یوسی کوہن کو موساد کا سربراہ مقرر کر دیا

بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کے مشیر یوسی کوہن کو خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ موساد کے سابق افسر یوسی کوہن دو سال سے اسرائیلی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں۔ وہ تیمر پار دو کی جگہ موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موساد کا سربراہ اس خفیہ ایجنسی کا واحد رکن ہے جس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے یوسی کوہن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد میں کام کے وسیع تجربے، شاندار کامیابیوں اور تسلیم شدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
موساد/ سربراہ

ای پیپر-دی نیشن