• news

نیشنل ایکشن پلان: وزارت داخلہ کے بریفنگ نہ دینے پر قائمہ کمیٹی سینٹ کی برہمی

اسلام آباد (آئی این پی) سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے انسانی حقوق کا وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ نہ دےنے پر شدےد برہمی کا اظہار کیا۔ چےئرپرسن کمےٹی سےنےٹر نسرین جلیل نے شدےد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو ایک سال میں نےشنل اےکشن پلان پر بریفنگ نہیں دی گئی، آج بھی کمیٹی کو آخری لمحات میں آگاہ کیا گیا کہ وزیر داخلہ کے علاوہ کوئی ذمہ دار شخصیت بریفنگ کےلئے موجود نہیں۔ کمیٹی کو اہمیت نہیں دی گئی جو کچھ کمیٹی کے ساتھ سلوک کیا گیا اس سے سینٹ کے اوور سائٹ کے کردار کو بھی پش پشت ڈالا گیا ہے۔ کمےٹی کا اجلاس چےئرپرسن کمےٹی سےنےٹر نسرین جلیل کی زےر صد ارت پارلیمنٹ لاجز مےں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت اور فیکس کے ذریعے کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں بریفنگ صرف وفاقی وزیر داخلہ کے مجاز ہونے اور مصروفیت سے آگاہی پر کمیٹی کی چیئرپرسن نسرین جلیل اور کمیٹی اراکین شدید برہم ہوئے۔ نسرین جلیل نے کہا کہ کیلی فورنیا اور امریکہ میں حملہ آور تاشفین ملک کا تعلق لال مسجد اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ مولانا عبد العزیز کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے۔ نصاب کے حوالے سے کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صرف 5فیصد پھانسیاں تشویشناک ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزارت پہلے فیصلہ کر چکے تھے کہ بریفنگ نہیں دینی۔ فرد واحد سب کچھ جانتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تمام وزارت اہل ہی نہیں۔
کمیٹی/ برہمی

ای پیپر-دی نیشن