• news

پشاور : سنگدل باپ نے معاہدے کے تحت 2 بیٹیاں 90 ہزار میں فروخت کردیں

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سنگدل باپ کا پشاور میں معاہدے کے تحت بیٹیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا۔ فریقین میں بیٹیاں بیچنے کا معاہدہ 1993ءمیں ہوا۔ ظالم باپ نے 90 ہزار کے عوض 2 بیٹیاں بیچ ڈالیں۔ دوسری بیٹی نے شادی سے انکار کردیا۔ مخالف فریق نے لڑکی لینے پر ہی اصرار کیا۔ لڑکیوں کی فروخت کا معاملہ ضلعی مصالحتی کونسل میں پہنچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن