• news

عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم مزید گرفتاریوں کیلئے کراچی چلی گئی

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید گرفتاریوں کیلئے ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ کی خصوصی ٹیم کراچی روانہ کردی گئی ۔ جسمانی ریمانڈ پر موجود تینوں ملزموں کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد ٹیم کو کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے تینوں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد تفتیش کا نئے سرے سے آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش ملزموں نے کئی اہم انکشاف کئے ہیں۔ملزم معظم خالد شمیم اور محسن نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ قتل کی اس سازش میں الطاف حسین، محمد انور افتخار حسین کے علاوہ کراچی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی کچھ اہم شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے بطور سہولت کار کردار ادا کیا۔ تفتیشی ٹیم نے ان شخصیات کے نام تو ابھی ظاہر نہیں کئے تاہم گرفتاری کےلئے کاونٹر ٹیررازم ونگ کی ایک خصوصی ٹیم کراچی کے لئے روانہ کردی ہے۔چھاپہ مار ٹیم کو رینجرز اور ایف آئی اے کراچی کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ٹیم ایک ہفتے تک کراچی میں موجود رہے گی۔ خصوصی ٹیم گرفتاریوں کے علاوہ مختلف گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے علاوہ پولیس رینجرز، آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ جے آئی ٹی ملزموں کے ریمانڈ کے اختتام پر اپنی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کریگی۔
خصوصی ٹیم /کراچی روانہ

ای پیپر-دی نیشن