وزیراعظم کا ”لبرل ملک“ نعرہ لگانا نظریہ پاکستان سے کھلی بغاوت ہے: سمیع الحق
صوابی(این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے جامعہ رشیدیہ میں جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتیں دینی مدارس اور مذہبی قوتوں سے خوفزدہ ہیں، تہذیبی جنگ میں دینی مدارس نے اسلامی اقدار اور ثقافت ہر حال میں برقرار رکھا۔ ہمارے حکمران ذہنی اور فکری طور پر مغرب کے غلام بن چکے ہیں۔ دنیا بھر کی اسلامی ممالک اور حکمران مغربی طاقتوں کے نرغے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا لبرل پاکستان کا نعرہ لگانانظریہ پاکستان سے کھلی بغاوت ہے جبکہ سود کے حوالے سے صدر مملکت کا بیان اسلامی تعلیمات کے 100فیصد منافی ہے۔ سپریم کورٹ کے سود کے حوالے سے ریمارکس اور صدر مملکت کا بیان ہمارے حکمرانوں کے مغرب پرستی اور لادینیت پر منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علم میں رسوخ پیدا کر کے دلیل و برہان سے سیکولر لابیوںکا مقابلہ کرےں اور مغربی دنیا کو بھی دلیل و برہان سے اسلام کی حقانیت پر قائل کرنا ہے۔
سمیع الحق