سونیا گاندھی، راہول پر مقدمات: کانگرس ارکان کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ، شدید احتجاج
نئی دہلی (رائٹرز) گاندھی خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پرکانگرس کے ارکان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی۔ ٹیکس اصلاحات بل کی منظوری کیلئے حکومت کو اپوزیشن کی حمایت درکار تھی یہ معاملہ بھی لٹک گیا ارکان کانگرس نے کہا پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رہے گا، یہ بل ایوان بالا میں بحث کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ کانگرس ارکان نے پارٹی صدر سونیا اور ان کے نائب صدر بیٹے راہول پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے فراڈ کیس پر احتجاج کیا اور کہا مودی حکومت گاندھی خاندان کو کمزور کررہی ہے۔ بدھ تک اجلاس ملتوی کردیا گیا اور پارلیمنٹ کے باہر کانگرس ارکان نے احتجاج جاری رکھا۔ ایک بس پر سوار افراد نے نعرے بازی کی۔ آنند شرما نے کہا جی ایس ٹی بل کی فوری منظوری کا امکان نہیں۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کیس سے حکومت کا تعلق نہیں، پارلیمنٹ کو ڈسٹرب کرنے کے بجائے سونیا، راہول عدالت میں وضاحت کریں۔ سونیا گاندھی نے کہا میں کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں۔
ہنگامہ