• news

گوجرانوالہ: خود کو وزیراعظم کی بیٹی کا گن مین ظاہر کرنیوالا جعلی پیر اہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلاکر گھر کا صفایا کر گیا، تین کی حالت تشویشناک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خود کو وزیراعظم کی بیٹی کا گن مےن ظاہر کرنےوالا نوسر باز پےر”جن“ نکالنے کے بہانے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو نشہ آور دودھ پلا کر گھر کا صفاےا کر گےا، متاثرہ خاندان کو تشوےشناک حالت مےں ہسپتال داخل کروا دےا گےا۔کھو کھر کی کے محنت کش تصور کا 10سالہ بیٹا مبین گونگا بہرہ تھا جس کو دم کروا نے کیلئے تصور کا بھائی عمران لا ہور سے مشتاق نامی پیر کو لیکر گھر آیا، جہاں پیر نے تعویذ دم کر کے دودھ میں ملا کر تمام اہلخانہ کو پلا دیا جس کے پےنے کے فوری بعد تصور حسین، اسکا بھائی عمران، بیوی زاہدہ پروین،21 سالہ صباء،14 سالہ مومنہ، 12 سالہ متین، 10 سالہ مبین اور8 سالہ عنبرین بے ہو ش ہو گئے، اس دوران جعلی پیر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے نقدی اور دےگر سامان لوٹ مار کر کے فرار ہو گیا۔ صبح ہوش آنے پر خا تون زاہدہ بی بی نے شور مچانا شروع کر دےا، جس پر محلے داروں نے بےہو ش افراد کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا جہاںعمران، متین اور مو منہ کی حالت تشویشناک بےان کی جارہی ہے۔ ہسپتال مےں متاثرہ زاہدہ بی بی نے انکشاف کےا کہ جعلی پےر خود کو وزیراعظم پا کستان نوازشریف کی بیٹی کا گن مین ظاہر کرتا تھا۔
جعلی پیر

ای پیپر-دی نیشن