• news

این اے 122، ووٹوں کی منتقلی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر نے 4 رکنی بنچ بنا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا، چیئرمین نادرا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور و دیگر فریقین کوطلب کرلیا گیا،سماعت (آج) بدھ کوہو گی۔ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے این اے 122 سے 30 ہزار ووٹوں کی منتقلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 لاہور میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے الیکشن جیتا تھا اور دوبارہ سے قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے تھے۔
این اے 122

ای پیپر-دی نیشن