• news

توہین عدالت کیس ،الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے حامد زمان کو آج طلب کر لیا

لاہور( اپنے نا مہ نگار سے )الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کو توہین عدالت کیس میں آج ( بدھ ) کےلئے نوٹس جاری کردیا ۔ الیکشن ٹربیونل کے جج کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامد زمان آج پیش ہو کر تحریری جواب دیں ۔ حامد زمان نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن ٹربیونل سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
حامد زمان

ای پیپر-دی نیشن