پاکستان دہشت گردوں میں اچھے برے کی تفریق نہ کرے: امریکی نائب وزیر خارجہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نائب وزیر خارجہ اے جے بلینکن نے کہا ہے کہ داعش کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف امریکہ اور اتحادی کام کر رہے ہیں، افغانستان اور بنگلہ دیش میں داعش کی موجودگی سے باخبر اور پریشان ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان، بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری اہم ہے۔ دونوں ملکوں نے وہ طے کیا ہے جو دونوں کے حق میں بہتر ہے۔ مذاکرات کی طرف قدم بڑھانا دونوں کا فیصلہ ہے، کوئی بیرونی دباﺅ نہیں، پاکستان سے ممبئی حملوں سے متعلق بات کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستانی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزیرستان میں موثر اقدامات کئے۔ امریکہ نے پاکستان سے جیش محمد، لشکر طیبہ کے خلاف عوامی، خفیہ کارروائیاں کرنے کا کہا ہے، پاکستان دہشت گردوں میں اچھے برے کی تفریق نہ کرے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ