• news

لاہور ہائیکورٹ نے سود سے متعلق صدر ممنون کے بیان کا تحریری مواد طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سود سے متعلق ان کے بیان کا تحریری مواد طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کی سی ڈی بھی پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ صدر ممنون نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے میں بیان دیا، جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدر پاکستان کے منصب کے لئے نا اہل ہو گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے صدر کے بیان کا تحریری مواد طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
صدر/ تحریری مواد

ای پیپر-دی نیشن