اضافی فیسوں کی وصولی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔ ہائیکورٹ میں منیر احمد سمیت 15 درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بلاجواز فیسوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے بچوں کے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت نے اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
فل بنچ