• news

مغوی بچہ پیش نہ کرنے پر ماں اور مبینہ اغوا کار خاتون میں عدالت کے باہر ہاتھا پائی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مغوی بچے کو بازیاب کر کے پیش نہ کرنے پر بچے کی ماں اور مبینہ اغواءکار خاتون کے درمیان کمرہ عدالت کے باہر ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ جس سے احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔ بچے کا باپ صدمے سے بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سات سالہ مغوی احمد کی بازیابی کے لئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ملزمہ رابعہ نے عدالت میں بچہ پیش کیا تو بچے کے والدین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت میں پیش کیا جانے والا بچہ ان کا نہیں ملزمہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہے۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے حقیقی بچے کو دو ہفتوں میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لڑائی

ای پیپر-دی نیشن