• news

سعودی عرب :پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم


ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن کی سمگلنگ اور قتل کے الزام پر پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم کردئیے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خان اقبال کو بڑی مقدار میں ہیروئن پیٹ میں چھپا کر سمگلنگ کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اس کا گزشتہ روز مکة المکرمہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں اقبال سمیت 149 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ادھر شہر قطیف میں قتل کے الزام میں سعودی شہری حیدر الرضوان کا بھی سر قلم کردیا گیا۔
سر قلم

ای پیپر-دی نیشن