• news

غداری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ آج جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کی درخواست پر سماعت کریگی

اسلام آباد (وقائع نگار) سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے 27 نومبر 2015ء کے فیصلے کے خلاف جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ خصوصی عدالت نے 27 نومبر کو پرویز مشرف کے معاونین سابق وزیراعظم شوکت عزیز، وفاقی وزیر زاہد حامد اور جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا جس پر جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر نے اس فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا۔
غداری کیس

ای پیپر-دی نیشن