• news

عالمی پابندیاں ختم ہونے پر ایران سے فوجی تعاون کے بڑے معاہدے ہوں گے: روس

ماسکو (اے پی پی) روسی حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ایران کو اسلحہ کی برآمد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ روسی اخبار ’’ازویستیا‘‘ میں صدر ولادی میر پیوٹن کے معاون برائے فوجی و تکنیکی تعاون کا کہنا ہے کہ روس کو توقع ہے کہ ایران کے ساتھ فوجی تعاون کے اربوں ڈالر مالیت کے سمجھوتے کئے جا سکیں گے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ ایران اپنی فوج کو جدید بنانے کے لئے روس سے عسکری سامان خریدنے کی خواہش رکھتا ہے چونکہ ایرانی فوج بہت بڑی ہے اس لیے اندازہ ہے کہ روس کے ساتھ بہت بڑے سمجھوتے کئے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن