• news

کوئی بریک تھرو نہیں ہوا، کیا پاکستان اب دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریگا، بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائیاں

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بھارتی انتہا پسند میڈیا پاکستان بھارت جامع مذاکرات کی بحالی پر اپنی ہی حکومت کیخلاف ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے تعلقات میں مکمل طور پر پلٹا کھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی منطق جھاڑتے ہوئے سوال کیا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں کوئی بریک تھرو ہوا نہ کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔ سشما اور سرتاج عزیز بات چیت میں صرف بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرزہ سرائیاں بھی جاری رکھیں۔ ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا ( این ڈی ٹی وی، زی نیوز سمیت دیگر ٹی وی چینلز) نے اپنی شہ سرخیوں میں لکھا ہے کہ بھارت نے اب گیند پاکستان کے کورٹ میں پھینک دی اب پاکستان کی باری ہے کہ اپنا ایکشن ظاہر کرے۔ ان چینلز کی شہ سرخیاں تھیں کہ کیا اب پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے گا کیا اب پاکستان میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو اپنے ملک سے بھگائے گا۔ واضح رہے بھارتی میڈیا ہمیشہ پاکستان بھارت رہنماوں کی ملاقات اور دونوں ممالک میں مذاکرات کے موقع پر منفی باتیں کرنے میں مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا دونوں ممالک میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن