• news

غداری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالحمید ڈوگر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف جسٹس ریٹائرڈ عبد الحمید ڈوگر کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کرخارج کردی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خصوصی عدالت کا ستائیس نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اکیس نومبر کا حکم نامہ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا مگر خصوصی عدالت نے وہی حکم دہرا دیا ہے خصوصی عدالت صرف حکومت کی طرف سے جمع کرائی گئی شکایات پر کارروائی کی پابند ہے خصوصی عدالت کسی ملزم کے خلاف تحقیقات کیلئے تفتیشی ایجنسی کو حکم نہیں دے سکتی۔ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے جن افراد سے مشاورت کا ذکر کیا اس میں جسٹس (ر) عبد الحمید ڈوگر کا نام شامل نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن