• news

پیرس: تیسرے حملہ آور کی شناخت فواد محمد کے نام سے ہو گئی

پیرس (آن لائن) ہٹا کلاں ہال پر حملہ کرنے والے تیسرے شخص کی شناخت فواد محمد کے نام سے ہوگئی ہے ۔ ملزم پیرس کے شہر سٹراسبرگ کا رہائشی ہے ۔ ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز پیرس کے ہٹاں کلاں ہال کے حملے میں ملوث تیسرے شخص کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ پیرس حملوں میں ملوث شخص کی شناخت فواد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ 23سالہ فواد محمد پیرس کے شہر سٹراسبرگ کا رہائشی ہے اور 2013ء کے اختتام پر پیرس سے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ شام گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن