• news

’’حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘‘ شاہ رخ خان انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ گئے

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر اپنی دو ٹوک رائے دینے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اب اپنی حب الوطنی سے متعلق بھی دو ٹوک بیان دے کر انتہا پسند ہندو تنظیموں کو چپ کرا دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ جو خود کو مجھ سے زیادہ محب وطن کہتا ہے وہ احمق ہے۔ کچھ عرصہ قبل انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن