• news

مذاکرات کی بحالی کا اعلان، عوام کیلئے ایک موہوم امید: ماضی میں کئے گئے عہد پورے نہیں ہوئے، بی بی سی

اسلام آباد (نیٹ نیوز+ بی بی سی) پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی تاریخ کو مد نظر رکھا جائے تو جامع مذاکرات کی بحالی کا اعلان دونوں ملکوں کے عوام کے لئے موہوم سی امید سے زیادہ کچھ نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے جب اسلام آباد پہنچی تو ان کے بقول وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو سدھارنے اور آگے بڑھانے کا پیغام لے کر آئی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی اپنے بھارتی ہم منصب سے مئی 2014ء کو دہلی میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد تعلقات کو آگے بڑھانے کی بات تو ہوئی لیکن اسی بات کو دوبارہ دہرانے میں دونوں ملکوں کو 14 ماہ کا عرصہ لگا گیا۔ اس سے پہلے ماضی میں ایسے کئی مواقع آئے جب دونوں ہمسایوں نے اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کے عہد کیے لیکن یہ کبھی وفا نہیں ہو سکے۔بھارت اور افغانستان کے تجارتی تعلقات میں سٹیل کا شعبہ ایسا ہے جس میں بھارت کے سرکاری اور نجی شعبے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن