• news

مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم، کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کے حل کی کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی: میرواعظ

نئی دہلی/ سرینگر (آئی این پی) حریت رہنمائوں نے پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنمامیر واعظ عمرفاروق نے انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بنکاک اور اسلام آباد میں سشما سوراج کے دورہ کے دوران ہونے والے مذاکرت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے۔ اس بات کا احساس کرنا ہوگا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نکلنا چاہیے اور یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس میں انسانوں کے دکھ درد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن