• news

بجلی بلوں میں اضافی سرچارج کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے عوام سے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے اضافی سرچارج کو روکنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل قراردے دیا ہے جبکہ تمام ہائی کورٹس میں اس حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ میں یکجا کر کے لگانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کو اضافی سرچارج سے متعلق درخوستوں پر کارروائی روکنے کا حکم جاری کیا جبکہ اس ضمن میں دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سپریم کورٹ میں لگانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن