آرمی پبلک سکول پر حملہ، خیبر پی کے حکومت نے 16 دسمبر کو چھٹی کا فیصلہ کر لیا: عمران
لاہور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے گزشتہ سال آرمی پبلک سکول پشاور میں پیش آنے والے سانحہ کی مناسبت سے 16 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس دن کی مناسبت سے شہداء کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہے اوراس دن کو منانے کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پی کے حکومت نے 16 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔