غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس آصف زرداری کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری اور گواہ کا بیان قلمبند کرنے کیلئے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت حاضر نہ ہوئے جبکہ ان کے معاون وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جس کی وجہ سے خاتون گواہ مدینہ منورہ کا بیان قلمبند نہ کیا جاسکا۔ فاضل عدالت نے اس کیس کے اہم گواہ احمد جاوید مرزا کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کیلئے راول پور پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
سماعت ملتوی