ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا
لاہور (نیوز رپورٹر) موسم سرما کی شدت میں اضافہ اور قدرتی گیس کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ایل پی جی فی کلو 105 روپے تک جا پہنچا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1210 روپے ہو گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے ایسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی این جی گیس کی بندش اور مسلسل عدم دستیابی کے بعد بہت سارے شہری ایسے تھے جنہوں نے اپنی گاڑیوں میں ایل پی جی کے سلنڈر لگوا رکھے ہیں۔ ایسے صارفین نے بھی قیمت بڑھنے پر احتجاج کیا ہے۔