کشمیریوں کے بغیر پاکستان، بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے: علی گیلانی
سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کشمیری عوام کو شامل کئے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی اور نہیں صرف کشمیر کا ہی مسئلہ ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کر رہا ہے۔ بھارت مسئلہ بن رہا ہے۔ پاکستان بھارت کے درمیان 1947ء سے 150 سے زائد بار مذاکرات ہو چکے ہیں، کسی کا نتیجہ نہیں نکلا۔