• news

بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات چند ہفتے میں طے ہوگی: اعزاز چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی لیکن پاکستان بھارت کرکٹ بورڈز سیریز پر رابطے میں ہیں اور امید ہے سیریز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن چند ہفتے میں ملاقات کی تاریخ کا تعین ہو جائے گا۔ پاکستان بھارت سیکرٹری خارجہ طے کریں گے کس موضوع پر کس سطح کے مذاکرات ہونگے؟ واضح رہے گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن