• news

افغانستان میں پائیدار امن خطے کے استحکام کے لئے اہم ہے، مفاہمتی عمل پھر شروع کیا جائے: جنرل راحیل ، امریکی نائب وزیر خارجہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف اور انتھونی بلنکن نے افغانستان میں امن کے لیے مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوشش کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی چیلنجز سے متعلق امور زیرغور لائے گئے۔ فریقین نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کے لیے مفاہمتی عمل کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان کے لیے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ جی اولسن بھی موجود تھے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن